اسلام ٹائمز۔ تھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او نثار خان کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر کے تھانہ شاہ قبول کے ایس ایچ او نثار خان کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، وہ گذشتہ چند روز سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13487 ہوگئی ہے، جبکہ اموات 575 اور 3542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔