0
Tuesday 9 Jun 2020 22:38

شیخ ابراہیم زکزاکی کو فی الفور آزاد اور انکے علاج کا بندوبست کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

شیخ ابراہیم زکزاکی کو فی الفور آزاد اور انکے علاج کا بندوبست کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنماء جناب موسیٰ نافیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ بے جرم و خطا حکومت نائجیریا کی قید میں ہیں اور ان کا جرم ان کا انقلابی نظریہ ہے، نائجیرین فوج کی طرف سے وہاں کے مظلوم عوام پر مسلسل جبر و تشدد اور معصوم انسانوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اس وقت قید تنہائی میں ہیں اور بیمار ہونے کے باوجود ان کے علاج کے سلسلے میں نائجیرین حکومت کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو فی الفور آزاد کیا جائے اور ان کے علاج و معالجہ کا بندوبست کیا جائے، شیخ زکزاکی فقط نائیجیریا کے ہی لیڈر نہیں ہیں بلکہ وہ عالم اسلام کے عظیم انقلابی رہنما ہیں، انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے چھ بیٹے قربان کر دیئے، یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے ان کے تین بیٹے شہید ہوگئے اور پھر 2015ء میں زاریہ سانحہ کے حملے میں ان کے مزید تین بیٹے شہید ہوگئے، لہٰذا عالم اسلام کو شیخ زکزاکی کے عظیم کردار پر فخر ہے، نہ بکنے والا زکزاکی اور نہ جھکنے والا زکزاکی۔

انہوں نے تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما جناب موسیٰ نافیو سے کہا کہ پاکستان کی عظیم قوم کی طرف سے مجاہد اسلام حضرت علامہ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کے محترم خانوادے کو سلام عقیدت پہنچا دیں، ہم شیخ زکزاکی کی آزادی کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر جناب موسیٰ نافیو نے ملت پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہمیشہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا کوئی قصور نہیں ہے، مگر حکومت نائیجیریا انہیں انصاف دینے کے لئے بااختیار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 867583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش