0
Tuesday 9 Jun 2020 22:46

سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، خرم نواز گنڈاپور

سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم چھ سال سے سانحہ ماڈل ٹاون کے لئے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں، متاثرین کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو غیر ضروری التواء اور روایتی ہتھکنڈوں کا سامنا ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی درخواست اور سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی دوسری غیر جانبدار جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دینا ریاست اور انصاف کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہم چھ سال سے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں تاہم انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 867586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش