QR CodeQR Code

اب لاک ڈاؤن لگانے کا وقت گزر چکا ہے، ناصر حسین شاہ

9 Jun 2020 22:50

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جب یہ وبا پھیلنا شروع ہوئی اس وقت کی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جانا چاہیئے تھا، جب کیسز آنا شروع ہوئے اسی وقت وائرس کو سنجیدگی سے لے لیا جاتا تو اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اب لاک ڈاؤن لگانے کا وقت گزر چکا ہے اور اب شہریوں کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ وبا پھیلنا شروع ہوئی اس وقت کی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جانا چاہیئے تھا، جب کیسز آنا شروع ہوئے اسی وقت وائرس کو سنجیدگی سے لے لیا جاتا تو اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اسے سنجیدگی سے کیوں نہیں لے رہے؟ کیوں کہ انہیں ایک جان سے یہ بتایا گیا کہ اس وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعلیٰ سندھ ٹی وی پر آکر صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرتے تھے تو انہیں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کیا جاتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 867587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867587/اب-لاک-ڈاؤن-لگانے-کا-وقت-گزر-چکا-ہے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org