0
Tuesday 9 Jun 2020 23:34

کرونا پھیلانے کے اصل ذمہ وار وزیراعظم اور انکی کٹھ پتلی حکومت ہے، ارباب خضر حیات

کرونا پھیلانے کے اصل ذمہ وار وزیراعظم اور انکی کٹھ پتلی حکومت ہے، ارباب خضر حیات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے رہنماء ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلانے کے اصل ذمہ وار وزیراعظم عمران خان اور ان کی کٹھ پتلی حکومت ہے، جنہوں نے پہلے تفتان کے راستے اور پھر برائے نام لاک ڈاؤن کے ذریعے کورنا کو پاکستان میں پھیلایا۔ جس پر وزیراعظم اور قاتل حکومت سخت سے سخت سزا کی حقدار ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب خضر حیات نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اگر قاتل حکومت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ آج اگر کورونا ملک کے کونے کونے میں پہنچ کر انسانی جانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، تو اس کی ذمہ دار صرف اور صرف موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، جن کے غلط فیصلوں سے ملک دولخت ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مخصوص پیٹرول پمپوں پر عوام کے جم غفیر نے کورونا کے پھیلاؤ میں رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے کیونکہ سینکڑوں کی تعداد میں پیدل اور موٹر سائکل سواروں کے پیٹرول پمپوں پر رش نے برائے نام حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ ارباب خضر حیات نے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز جو کہ مسیحا بن کر اپنی جانوں پر کھیل کر مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی حفاظت کر رہے ہیں انہیں وہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس کی انہیں ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ایک کثیر تعداد کورونا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 867595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش