QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں، گورنر سندھ

10 Jun 2020 04:00

اجلاس میں بتایا گیا کہ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون جاری رہے گا، تشکیل کردہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے، گرین لائن منصوبہ کی تکمیل سے شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کراچی، حیدرآباد ودیگر شہروں کے ترقیاتی منصوبوں پر حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گرین لائن بسوں کی خریداری کے لئے سندھ حکومت نے معاہدے پر دستخط کردیئے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے فائر ٹینڈرز کی فراہمی دسمبر تک متوقع ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون جاری رہے گا، تشکیل کردہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کی تکمیل سے شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وزیراعظم ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں، شہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے تشکیل دیئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اقدامات ناگزیر ہیں، وفاق بلاتفریق ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہا ہے۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 867609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867609/وزیراعظم-عمران-خان-پورے-ملک-کی-یکساں-ترقی-کے-وژن-پر-گامزن-ہیں-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org