QR CodeQR Code

ڈبلیو ایچ او کے خط میں درست تحفظات کا اظہار کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

10 Jun 2020 04:03

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ حکومت ڈبلیو ایچ او کے خط پر غور کے بعد وہ نکات قومی سطح پر اٹھائے گی، سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کے معاملے پر قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے سندھ حکومت کو خط میں درست تحفظات کا اظہار اور تجاویز دی گئی ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او  کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھے جانے والے خط میں درست تحفظات کا اظہار اور تجاویز دی گئی ہیں، سندھ حکومت ڈبلیو ایچ او کے خط پر غور کے بعد وہ نکات قومی سطح پر اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کے معاملے پر قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 867610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867610/ڈبلیو-ایچ-او-کے-خط-میں-درست-تحفظات-کا-اظہار-کیا-گیا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org