QR CodeQR Code

سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور

10 Jun 2020 04:13

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات ارسال کردی ہے، غیر قانونی بس اڈوں سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات موصول ہورہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولیس نگرانی میں غیر قانونی طور پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ  اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے حوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15 جون کے بعد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات ارسال کردی ہے، غیر قانونی بس اڈوں سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات موصول ہورہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولیس نگرانی میں غیر قانونی طور پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ سے بالکل تعاون نہیں کررہی، ٹریفک پولیس کےحوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15 جون کے بعد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 867612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867612/سندھ-میں-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پر-پرمٹ-اور-لائسنس-منسوخ-کرنے-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org