0
Wednesday 10 Jun 2020 10:11

ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مافیا کے سامنے سرنڈر نہیں کرینگے، غلام سرور خان

ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مافیا کے سامنے سرنڈر نہیں کرینگے، غلام سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں مافیاز کا ہر دور میں راج رہا ہے، تیل کا بھی مافیا موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کسی کے بھی جواب سے مطمئن نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے متعلقہ وزیر کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کے معاملے پر کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے سب کی کلاس لی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بحران کی ذمہ داری لینا ہوگی۔ غلام سرور نے کہا کہ خطے کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں بہت کم کی گئیں ہیں، نجی کمپنیوں نے اسٹاک پورا نہیں رکھا، اس وجہ سے بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے چار سوالوں کے جواب مانگے ہیں، ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ مافیا کا مقابلہ کریں گے اور سرنڈر نہیں کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے، لاک ڈاؤن کرنے سے ملک میں غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کا فیصلہ میں خود نہیں کرسکتا اور نہ ہی حق میں ہوں، کاروباری حضرات کہتے ہیں کہ لاک ڈاوَن نہ کریں، صرف تنخواہ دار طبقہ ملک میں لاک ڈاوَن چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوا کے لیے امریکہ اور چین اربوں ڈالر لگا چکے ہیں، جبکہ ہمارے ہاں صوبائی وزیر صحت آئے روز اٹھ کر کہہ دیتے ہیں کہ فلاں دوا کورونا کے لیے ٹھیک ہے۔
خبر کا کوڈ : 867633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش