QR CodeQR Code

بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی ہے، شہباز شریف

10 Jun 2020 11:34

اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم ہونے اور ان سے ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی اور قابلِ مذمت ہے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے اب تک وطن واپس نہ پہنچ سکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم ہونے اور ان سے ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں۔ میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیان دے کر بھول جاتے ہیں، بیرون ملک سفارت خانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں۔ صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں سے زائد کرائے کیوں وصول کیے جا رہے ہیں؟۔


خبر کا کوڈ: 867679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867679/بیرون-ملک-پھنسے-پاکستانیوں-کی-عدم-واپسی-مجرمانہ-لاپروائی-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org