QR CodeQR Code

کورونا سے احتیاط نہ برتی تو مزید مشکل وقت آ جائیگا، گورنر پنجاب

10 Jun 2020 12:29

چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بے احتیاطی کرنیوالے لوگوں کی زندگیاں اور ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، کورونا وباء میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہیگا تو یہ صحت کے نظام کیلئے بھی خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا رویہ یہی رہا تو آنیوالے دنوں میں کورونا مزید بے قابو ہوجائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عوام کورونا سے بچاؤ کی احتیاط نہیں کریں گے تو آنیوالا وقت مزید مشکل ہوگا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے احتیاطی کرنیوالے لوگوں کی زندگیاں اور ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، کورونا وباء میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہیگا تو یہ صحت کے نظام کیلئے بھی خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا رویہ یہی رہا تو آنیوالے دنوں میں کورونا مزید بے قابو ہوجائیگا، اگرعوام کورونا کو سنجیدہ لے لیں تو امریکہ اور اٹلی جیسی تباہی سے بچا جا سکتا ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں ملک کورونا سے سو سے زائد ہلاکتیں 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، کورونا کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 867692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867692/کورونا-سے-احتیاط-نہ-برتی-مزید-مشکل-وقت-آ-جائیگا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org