QR CodeQR Code

سید حسن نصراللہ کی زیاد النخالہ کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو، ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر تعزیت پیش

10 Jun 2020 15:43

عرب ای مجلے العہد کے مطابق لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں حرکۃ الجہاد کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ سید مقاومت نے زیاد النخالہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی زیاد النخالہ کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ ایک ایسی مخلص شخصیت کے مالک تھے جن کی زندگی میں سوائے جہاد اور فلسطین کے کوئی تیسری چیز موجود نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 867741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867741/سید-حسن-نصراللہ-کی-زیاد-النخالہ-کیساتھ-ٹیلیفونک-گفتگو-ڈاکٹر-رمضان-عبداللہ-وفات-پر-تعزیت-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org