0
Wednesday 10 Jun 2020 15:54

پاکستان میں کورونا کے مزید 5385 نئے کیسز، مزید 83 افراد لقمہ اجل

پاکستان میں کورونا کے مزید 5385 نئے کیسز، مزید 83 افراد لقمہ اجل
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ایک ہی دن میں اس وائرس نے 83 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13ہزار 702 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 23799 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5385 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد  1لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی جب کہ 36308 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں جہاں اب تک 43460 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، آزاد کشمیر میں 444 اور اسلام آباد میں 5963 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 83 افراد لقمہ اجل بنے، اس طرح اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2255 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 867742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش