0
Wednesday 10 Jun 2020 16:34

ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، کنٹرول آپریشن جاری

ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، کنٹرول آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ٹڈی دل ملک کے 51 اضلاع میں موجود ہے، جہاں سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ایک ہزار 123 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ بلوچستان 33، خیبر پختونخوا 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 6 اضلاع متاثر ہوئے ہیں، خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر اور اتھل بھی ٹڈی دَل سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں بھی ٹڈی دل موجود ہے۔ کرک، کرم، اورکزئی، پشاور، گھوٹکی، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری، شکار پور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 26 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ 24 گھنٹوں میں 10ہزار ہیکٹر رقبے پرادویات کا اسپرے کیا گیا۔ بلوچستان میں 7 ہزار 866 ہزار ہیکٹر، خیبر پختونخوا 960، سندھ 1161 اور پنجاب میں 14 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا ہے۔ اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پشین میں 200 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔ گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ بھی ٹڈی دل کے تدارک کے لئے متحرک ہو گئی ہے اور بروقت ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو سیمینار میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے آگاہی بھی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش