1
Wednesday 10 Jun 2020 17:00

احتجاجی مظاہرین کیخلاف امریکی پولیس کا انوکھا حربہ، تمام گاڑیوں کے ٹائر کاٹ دیئے

احتجاجی مظاہرین کیخلاف امریکی پولیس کا انوکھا حربہ، تمام گاڑیوں کے ٹائر کاٹ دیئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر مینیاپولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلوئڈ کے وحشیانہ قتل پر ایک طرف پورے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہرے اپنے عروج پر ہیں تو دوسری جانب امریکی پولیس کی طرف سے احتجاجی مظاہریں کیخلاف انوکھے اقدامات بھی پوری طرح جاری و ساری ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے کہ امریکی پولیس کے متعدد اہلکار ہاتھوں میں چاقو لئے سامنے آنے والی ہر گاڑی، حتی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے بھی تمام ٹائرز کاٹ کر ناکارہ بنا رہے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے اس حوالے سے رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی پولیس کی جانب سے یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں اٹھائے جا رہے ہیں جب امریکی حکومت عوامی املاک کی تباہی کا الزام احتجاجی مظاہرین پر عائد کر رہی ہے۔ امریکی اخبار گارڈین نے بھی اس حوالے سے شائع ہونے والی اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پورے امریکہ میں نسل پرستی و پولیس کی بربریت کے خلاف ہونے والے وسیع احتجاجی مظاہرے مسلسل 11ویں روز میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ امریکی پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہریں کے خلاف وہی پرتشدد رویہ زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 867758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش