QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان آپریشن منوانے میں ناکامی کے بعد ڈیوڈ پیٹریاس کی جانب سے اب بلوچستان میں جنگجووں سے نمٹنے کا مطالبہ

23 Jul 2011 15:08

اسلام ٹائمز: امریکی سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ جنگجووں کے خلاف پاکستان کے اقدامات متاثر کن ہیں، تاہم شمالی وزیرستان میں القاعدہ نیٹ ورک اور بلوچستان میں طالبان سے مزید سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان سے تعلقات کے سوا کوئی چارہ نہیں


میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ امریکی سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے میڈیا انٹرویو میں الزام عائد کیا ہے کہ سینئر طالبان کمانڈرز پاکستان سے بیٹھ کر افغانستان میں اپنے کارندوں کو لڑائی کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ امریکی سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ جنگجووں کے خلاف پاکستان کے اقدامات متاثرکن ہیں، تاہم شمالی وزیرستان میں القاعدہ نیٹ ورک اور بلوچستان میں طالبان سے مزید سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان سے تعلقات کے سوا کوئی چارہ نہیں، تاہم اسے بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جنس اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے واقعی لاعلم تھی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان لیڈر افغانستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔ ان کے اپنے لوگ انکی پالیسیوں سے مطمئن نہیں۔ واضح رہے، اس سے پہلے امریکہ نے با رہا پاکستان سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے، جسے پاکستان خاموشی سے مسترد کرتا آ رہا ہے۔ چنانچہ شمالی وزیرستان آپریشن منوانے میں ناکامی کے بعد اب وہ بلوچستان میں جنگجووں سے نمٹنے کی بات کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 86778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86778/شمالی-وزیرستان-آپریشن-منوانے-میں-ناکامی-کے-بعد-ڈیوڈ-پیٹریاس-کی-جانب-سے-اب-بلوچستان-جنگجووں-نمٹنے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org