QR CodeQR Code

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرقرضے کی منظوری

10 Jun 2020 19:08

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرضہ سماجی تحفظ کے پروگرام اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔ اے ڈی بی کے مطابق قرضے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قرضہ پاکستان کے پس ماندہ و غریب طبقے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرضہ سماجی تحفظ کے پروگرام اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔ اے ڈی بی کے مطابق قرضے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قرضے سے حکومت پاکستان اپنے ترقیاتی منصوبوں کے لئے درکار مالی وسائل و ضروریاتِ پوری کرسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 867781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867781/ایشیائی-ترقیاتی-بینک-کی-پاکستان-کے-لیے-50-کروڑ-ڈالرقرضے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org