0
Wednesday 10 Jun 2020 23:47

پیٹرولیم سیکٹر میں حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، نگہت اورکزئی

پیٹرولیم سیکٹر میں حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، نگہت اورکزئی
اسلام ٹائمز۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور پیپلزپارٹی خواتین کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی نے پیٹرول کی قلت کے خلاف توجہ دلاو نوٹس صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاو نوٹس میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت زبانی جمع خرچ اور نوٹس لینے کی خبریں جاری کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، پیٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دیئے ہیں، پیٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے۔ نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری حل نکالے، عوام کو سزا نہ دی جائے۔ پیٹرول کی قلت اور رش کی وجہ سے کرونا وائرس کے خلاف کارروائیوں پر منفی اثر پڑے گا۔ حکومت پٹرول کی قلت دور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش