0
Thursday 11 Jun 2020 00:21

عمران خان اور انکی ٹیم ہماری بات سنے نہ سنے، ہم اپنی تجاویز بجٹ میں دیتے رہیں گے، فاروق ستار

عمران خان اور انکی ٹیم ہماری بات سنے نہ سنے، ہم اپنی تجاویز بجٹ میں دیتے رہیں گے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں اراکین تنظیم بحالی کمیٹی نکہت شکیل اور سید شاہد پاشا کے ہمراہ بجٹ سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2020ء - 2021ء بجٹ پیش ہونے جارہا ہے، ہم ہر سال ہم ایم کیو ایم کی جانب سے شیڈو بجٹ دیتے ہیں، محدود وسائل میں رہتے ہوئے ایک عوامی بجٹ دیا جاسکتا ہے، عمران خان اور ان کی ٹیم ہماری بات نہ سنے ہم اپنی تجاویز بجٹ میں دیتے رہیں گے کہ ان حالات میں کیسا عوام دوست بجٹ دیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کو چار چلینجز کا سامنا ہے، وہ چلنج معاشی بدحالی ہے، عمران خان کی نااہلی اور ان کی ٹیم کی بدانتظامی ہے، کورونا سے پہلے سے بدحالی اور حکومت کی ناتجربہ کاری ہے، حکومت کی ناکامی اور پھر کورونا کا ستم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ آرہا ہے، پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ایک اور چلنج سامنا آچکا ہے، پیٹرول پمپوں پر لائینیں لگی ہوئی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان فاصلے بہت ہیں، دس سال سے نیا ایوارڈ نہیں آیا ہے، وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان نااتفاقی ہے اور وہ ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش