QR CodeQR Code

احسن اقبال میں کورونا وائرس کی تشخیص، خود کو آئسولیٹ کرلیا

11 Jun 2020 00:27

وائرس کی تشخیص کے بعد احسن اقبال نے اپنے گھر میں تنہائی اختیار کرلی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیکریٹر جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وائرس کی تشخیص کے بعد احسن اقبال نے اپنے گھر میں تنہائی اختیار کرلی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 867839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867839/احسن-اقبال-میں-کورونا-وائرس-کی-تشخیص-خود-کو-آئسولیٹ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org