0
Thursday 11 Jun 2020 00:54

عوام احتیاط کریں، ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں، مراد علی شاہ

عوام احتیاط کریں، ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ احتیاط کریں کیونکہ ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 9100 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 3 اعشاریہ 27 فیصد آیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت تک 43 ہزار 790 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 493 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 22052 مریض زیر علاج ہیں جن میں گھروں میں 20478 اور آئسولیشن سینٹرز میں 48 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1526 کورونا کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں مزید 1755 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو نتائج 27 فیصد سے بھی بڑھ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 867842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش