0
Thursday 11 Jun 2020 09:21

کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، قاری زوار بہادر

کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جس کا اقوام عالم کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قابض مسلح بھارتی افواج کے ہاتھوں ایک ہی دن میں 9 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور درجنوں افراد کا زخمی ہونا بھارتی ظلم و بربریت کی انتہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کیلئے 72 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں، ان نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو ہر صورت ان مظالم کانوٹس لینا ہو گا، بھارت جبر و استبداد سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ تقریباً 10 ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو بدترین جیل بنا رکھا ہے، نہتے عوام پر بھارتی افواج ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے اور ان کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو گی اس وقت پوری دنیا کورونا وباء سے برسرپیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے، بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش