0
Thursday 11 Jun 2020 14:16

ڈالر کی قیمت ایک سال میں کتنے روپے بڑھی؟

ڈالر کی قیمت ایک سال میں کتنے روپے بڑھی؟
اسلام ٹائمز۔ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پاکستانی معیشت پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ ایک سال کے دوران صرف لاک ڈاؤن کے عرصے میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا اور اس کی  قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالر کی قیمت انٹر بینک مارکیٹ میں 158 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 159 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ دسمبر 2019ء تک ڈالر کی قیمت 155 اور 158 کے درمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن رواں برس مارچ کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا۔ 23 مارچ کو کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا، جس کے نتیجےمیں ہاٹ منی جس کی مجموعی مالیت 3 ارب کے قریب ہے، اس کا مقامی مارکیٹوں سے انخلا ہوا۔ ہاٹ منی کے انخلا کا براہ راست اثر ڈالر کی قیمت پر پڑا اور صرف 4 روز میں ڈالر 10 روپے تک مہنگا ہو کر ملکی تاریخی کی بلند ترین سطح  169 روپے تک چلا گیا۔ جنرل سیکرٹری آل پاکستان کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں عارضی اضافے نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اور وزرات خزانہ کے بروقت فیصلوں کے باعث ایک بار پھر ڈالر واپس اپنی پرانی قیمت پر بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔ رواں سال اپریل کے مہینے میں ڈالر 163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھو کر اب 164.25 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش