0
Thursday 11 Jun 2020 15:16

کورونا ملک بھر میں میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، ترجمان سندھ حکومت

کورونا ملک بھر میں میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، ترجمان سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندحکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے معصوم بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اب تک صوبے بھر میں 10 سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے شکار دس سال کی عمر کے 4 معصوم زندگی کی بازی چکے ہیں، غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہو رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلئے اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا ہے، ہم زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود اور دوسروں خصوصا بزرگوں اور معصوم کلیوں کو بچا سکتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں پر رہیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں۔ 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں، تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ وباء ہمارے وطن عزیز میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلے روز سے اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور رہا ہے، ہمارا قطعی مقصد لوگوں کو ڈرانا اور خوف پھیلانا نہیں تھا، تاہم کچھ ناعاقبت اندیشوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے بغض میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صبر اور زمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک اور صوبے کے عوام کی طبی ماہرین کی مشاورت سے درست سمت میں رہنمائی کی اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے، تا وقتیکہ ہمارے ملک سے کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 867957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش