0
Thursday 11 Jun 2020 19:40

انسداد کرونا مہم میں مذہبی لوگوں کا کردار دیگر طبقات کیلئے رول ماڈل ہے، راغب نعیمی

انسداد کرونا مہم میں مذہبی لوگوں کا کردار دیگر طبقات کیلئے رول ماڈل ہے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف دینی حلقوں کا کردار اور پالیسیاں لائق تحسین ہیں، تمام مساجد و مدارس نے حکومتی ایس او پیز پر من و عن عمل کیا ہے۔ لاہور میں شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے گیارہویں برسی کی مناسبت سے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی بندش سے طلبہ و طالبات کا نقصان ہو رہا ہے، حکومت مدارس کھولنے کی اجازت دے۔ برسی کی تقریب میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، مفتی انور القادری، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ قاسم علوی، ڈاکٹر محمد حسیب سمیت دیگر علماء کرام سمیت طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم و تدریس کی اجازت دے، مدارس سے کرونا نہیں پھیلے گا، انسداد کرونا مہم مذہبی لوگوں کا کردار دیگر طبقات کیلئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس سے امتیازی سلوک بند کرے، دینی فرائض کی ادائیگی کیلئے سب سے سخت ایس او پیز بنائے گئے جبکہ دیگر طبقات کے آگے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ سخت حالات میں بھی دینی اقدار کے تحفظ، مدارس کی آزادی کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے۔ راغب نعیمی نے کہا کہ کرونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کو شہید کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد پر مبنی کتابوں پر پابندی پر ارکان پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش