QR CodeQR Code

گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں پڑھانے کیلئے قرآن مجید کے 17 تراجم کی منظوری دیدی

11 Jun 2020 15:33

فہرست میں شاہ عبدالقادر دہلوی، مولانا فتح محمد جالندھری، حافظ نذر محمد، سید شبیر احمد کا قرآن حکیم کا ترجمہ طلباء کو پڑھایا جا سکتا ہے۔ مولانا محمد علی جونا گڑھی، پیر کرم شاہ الازہری، مولانا محمد تقی عثمانی کا قرآن حکیم کا ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم کا نصاب رائج کرنے کا معاملہ، گورنر پنجاب نے قرآن حکیم کے 17 اردو و انگریزی تراجم سے انتخاب کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور سمیت صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیز طلباء کو قرآن حکیم کا انگریزی ترجمہ پڑھانے کیلئے بھی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالقادر دہلوی، مولانا فتح محمد جالندھری، حافظ نذر محمد، سید شبیر احمد کا قرآن حکیم کا ترجمہ طلباء کو پڑھایا جا سکتا ہے۔ مولانا محمد علی جونا گڑھی، پیر کرم شاہ الازہری، مولانا محمد تقی عثمانی کا قرآن حکیم کا ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا احمد سعید دہلوی، مولانا غلام رسول سعیدی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن طاہر اور دارالسلام کا شائع کردہ اردو ترجمہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں سید ابوالاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیز قرآن حکیم کے مذکورہ تراجم سے کسی کا بھی انتخاب کرنے کی مجاز ہوں گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم بہ طور لازمی مضمون رائج کر دیا گیا ہے اور یہ مضمون ہر طالب علم کو پاس کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 867961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867961/گورنر-پنجاب-نے-یونیورسٹیوں-میں-پڑھانے-کیلئے-قرآن-مجید-کے-17-تراجم-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org