QR CodeQR Code

اراکین سندھ اسمبلی کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ آج ہونگے

11 Jun 2020 15:45

اسمبلی کے اراکین اور ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ دوران اجلاس ايم کيو ايم رکن کا ٹيسٹ مثبت آنے پر کيا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے ارکان کے دوبارہ کرونا ٹيسٹ آج 11 جون کو کرائے جائیں گے۔ سندھ حکومت کے مطابق اسمبلی ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ارکان اسمبلی کے ٹيسٹ جمعرات اور جمعہ کو ليے جائيں گے۔ اسمبلی کے تمام ملازمين بھی ان 2 دنوں میں کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اراکین اور ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ دوران اجلاس ايم کيو ايم رکن کا ٹيسٹ مثبت آنے پر کيا گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سندھ اسمبلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل وزیر صحت سندھ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لکھے گئے خط میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ 55 سے زائد عمر کے اراکین کو اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہونے دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 867964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867964/اراکین-سندھ-اسمبلی-کے-دوبارہ-کورونا-ٹیسٹ-ا-ج-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org