0
Thursday 11 Jun 2020 17:41

پاکستان ذاتی حفاظتی سامان برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے، فواد چوہدری

پاکستان ذاتی حفاظتی سامان برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان الیکٹرو میڈیکل ڈیوائسز کی پیداوار کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) شریک تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس مینکانزم کے تحت فریم ورک اس شعبے میں جدت اور مقامی انجینیئرنگ سلوشن کو جنم دے گا اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائے گا۔

ان کے مطابق یہ اقدام جدت پسندوں کے لیے ایک سے زیادہ الیکٹرو میڈیکل آلات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے الیکٹرو میڈیکل ڈیوائسز کو ریگولیٹ کیا جارہا ہے اور 15 وینٹیلیٹر مختلف ٹرائلز میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انجینیئرنگ کونسل (پی ای سی) کے ذریعہ 4 وینٹیلیٹرز کا مشین ٹرائل رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ذاتی حفاظتی سامان برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک کروڑ ڈالر مالیت کی برآمدات کے آرڈرز زیر التوا ہیں اور ان کی وزارت مقامی سرجیکل سامان تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی تعاون میں اضافہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 867989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش