0
Thursday 11 Jun 2020 18:17

ایک سال میں پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا، اقتصادی سروے رپورٹ

ایک سال میں پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا، اقتصادی سروے رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مالی سال مکمل ہونے اور نیا سالانہ بجٹ پیش کیے جانے کے حوالے مکمل کیے گئے اقتصادی سروے 2019-20ء کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گدھوں کی تعداد 54 لاکھ سے بڑھ کر 55 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی تعداد 2 لاکھ پر برقرار ہے جبکہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ کر 4 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں بکریوں کی تعدادمیں 21لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور بکریوں کی تعداد 7کروڑ 61   لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 82 لاکھ ہوگئی ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ ہے، ایک سال میں مویشیوں کی تعدادمیں 18 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، مویشیوں کی مجموعی تعداد تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ سےبڑھ کر4کروڑ96لاکھ ہوگئی ہے۔ ایک سال میں پولٹری کی تعداد میں 12کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا، پولٹری کی تعداد 1 ارب 32 کروڑ 10لاکھ سے بڑھ کر 1 ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش