0
Thursday 11 Jun 2020 19:51

نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیب سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیدیا

نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیب سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیب بھی میدان میں آ گیا، شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا مشورہ۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا راتوں رات کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا معمہ حل طلب بھی ہے اور وضاحت طلب بھی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی متعدد مثالیں موجود ہیں، جہاں دو مختلف لیبارٹریرز کے نتائج مختلف آتے رہے ہیں۔ نیب پیشی پر شہباز شریف حفاظتی ماسک اور گلوز پہنے ہوئے تھے، پیشی سے قبل نیب لاہور میں مکمل حفاظتی اقدامات بھی اختیار کئے گئے۔ میاں شہباز شریف کو ٹیبل پر شیشے کی سہولت بھی فراہم کی گئی، اس کے علاوہ ہینڈ سینی ٹائزر بھی فراہم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام سماجی فاصلہ رکھ کر سوال جواب کرتے رہے۔ شہباز شریف کے انتہائی قریبی ن لیگی عہدیدار کورونا کے شکار ہیں لیکن الزام نیب میں ایک گھنٹے کی پیشی پر ہی کیوں لگایا جا رہا ہے؟ نیب ذرائع نے کہا کہ لاہور کی احتساب عدالت میں آج شہباز شریف کی اہم پیشی تھی جہاں رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی، آج ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 868006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش