0
Thursday 11 Jun 2020 21:08

کارڈیالوجی سنٹر میں شرپسند عناصر کے احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن

کارڈیالوجی سنٹر میں شرپسند عناصر کے احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن
اسلام ٹائمز۔ پی ایم اے ملتان کے عہدیداران صدر پروفیسر مسعودہراج، پروفیسر حیدر زمان، پروفیسر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے خلاف شرپسند مافیا سازشیں کررہا ہے جس سے ہسپتال اور مریضوں کا ماحول شدید متاثر ہورہا ہے، نرس رخسانہ اور اس کے خاوند کے خلاف کاروائی حقائق سامنے آنے کے بعد کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جن میں ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر میاں عدنان، ڈاکٹر فرحان خان، ڈاکٹر یاسر خاکوانی، ڈاکٹر شیخ خالق، ڈاکٹر ذوالقرنین شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ نرس رخسانہ نے ایک غریب مریض سے آپریشن کے نام پر ایک لاکھ وصول کئے جو مریض کے لواحقین نے اپنا گھر گروی رکھ کے دیے نرس کے اس فراڈ میں اس کا خاوند بھی برابر کا شریک تھا جس کی باقاعدہ کمیٹی سے انکوائری کرائی گئی جس نے تحقیقات کے بعد نرس رخسانہ اور اس کے خاوند کے خلاف سفارشات مرتب کیں کہ انہوں نے مریض سے غیرقانونی اور بلاجواز ناجائز ایک لاکھ وصول کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں ایم ایس کارڈیالوجی نے سٹاف نرس رخسانہ احمد کی سروسز سیکرٹری کی ڈسپوزل پر بھجوادیں اور تھانہ کینٹ میں اس کے خاوند فیض محمد کے خلاف غریب مریض کے ساتھ فراڈ کرنے اور ایک لاکھ ہتھیانے کا پرچہ کٹوایا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ردعمل میں ان مٹھی بھر شرپسند عناصر نے YNA کے پلیٹ فارم سے احتجاجی ہتھکنڈے شروع کردیے، جس سے ناصرف ہسپتال کے مریضوں کے علاج معالجہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے بلکہ ہیلتھ تنظیموں نے بلاجواز ہڑتال، مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ، اپنی سینیئر نرسز کی عزت مجروح کرنے، انتظامیہ اور ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے اور مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان شرپسندوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 868026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش