0
Thursday 11 Jun 2020 21:43

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول نہ ملنا حکومت کی ناکامی ہے، علامہ اقتدار نقوی 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول نہ ملنا حکومت کی ناکامی ہے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات ناقص ہیں، موجودہ حکومت بیانات سے آگے بڑھ کے عملی اقدامات کرے، اس وقت ملک میں کرونا کے علاوہ باقی بیماریاں کم ہوچکی ہیں، کرونا کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات ہیں۔ ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی تو کر دی ہے، لیکن پٹرول مافیا نے مارکیٹ سے پٹرول ہی غائب کر دیا ہے، جس کے باعث بیشتر شہروں میں شہریوں کی لمبی قطاریں حکومتی ایس او پیز کا منہ چڑا رہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نہ ملنا حکومت کی ناکامی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ابھی بھی کوئی حکومت سے طاقتور موجود ہے، چینی چور، آٹا چور، گیس چور اور بجلی چور کے بعد اب پٹرول چور بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔ حکومتی وزراء اور ترجمان اجلاسوں سے فارغ ہوکر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وقت نکالیں۔
خبر کا کوڈ : 868029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش