0
Thursday 11 Jun 2020 22:26

کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا خطرناک ہے، ثروت اعجاز قادری

کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا خطرناک ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا خطرناک ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں، حکومت متبادل راستہ تلاش کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں، کورونا کا خوف پھیلانے کی بجائے کورونا متاثر کو گھر میں قرنطینہ کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غریب پہلے ہی بھوک افلاس سے پریشان حال ہیں، کورونا کی آڑ میں غیب عوام کو پریشان کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں آئین کی حدود میں رہ کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں، کورونا وباء کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، وفاقی و صوبائی وزارت صحت سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں اور سہولتیں مہیا کریں۔
خبر کا کوڈ : 868035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش