0
Thursday 11 Jun 2020 22:34

کورونا وائرس، سندھ میں چائے خانے اور ریستوران کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے

کورونا وائرس، سندھ میں چائے خانے اور ریستوران کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر چائے خانے اور ریستوران کے اوقات کار بڑھا دیئے ہیں، جو کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ترمیمی نوٹیفیکشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ریسٹورنٹ، چائے خانوں اور کیفے سے ہوم ڈیلیوری شام 7 سے رات 11 بجے تک ہوگی، اس سے قبل یہ سہولت صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک تھی۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی، کیفے اور ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے کی سہولت صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہی برقرار رہے گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام ریستوران اور کیفیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 868038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش