QR CodeQR Code

مذاکرات میں ممکنہ امریکی دھوکہ دہی پر عراقی قوم تشویش کا شکار ہے، کریم علیوی

11 Jun 2020 23:12

برطانوی دارالحکومت لندن سے چھپنے والے عرب اخبار العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق کے سینیئر پارلیمنٹیرین اور عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن نے کہا ہے کہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی سرزمین سے امریکی افواج کا فی الفور اخراج چاہتی ہیں جبکہ عوام کا نمائندہ ہونیکے ناطے یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عراقی قوم کے اس مطالبے کو بطور احسن اور فی الفور پورا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے سینیئر پارلیمنٹیرین اور عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن کریم علیوی نے عرب اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے عنقریب منعقد ہونے والے مذاکرات میں ممکنہ امریکی دھوکہ دہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن سے چھپنے والے عرب اخبار العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے کریم علیوی نے کہا کہ عراقی قوم کی امنگوں کو بر لانا حکومت کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے۔

عراقی پارلیمنٹیرین کریم علیوی نے اپنے انٹرویو کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ منعقد ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے عراق کا سیاسی حلقہ اور عوام امریکہ کی ممکنہ دھوکہ دہی پر تشویش کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا اسی بناء پر عراقی عوام کا مطالبہ ہے کہ عراق سے امریکی انخلاء کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں حشد الشعبی کے نمائندے کو بھی شریک کیا جائے تاکہ عراقی قوم کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان یا خود حشد الشعبی پر چسپاں کئے جانے والے کسی بھی ممکنہ لیبل سے بچا جا سکے۔

کریم علیوی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی سرزمین سے امریکی افواج کا فی الفور اخراج چاہتی ہیں جبکہ عوام کا نمائندہ ہونے کے ناطے یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عراقی قوم کے اس مطالبے کو بطور احسن اور فی الفور پورا کرے۔ انہوں نے عراقی مذاکراتی ٹیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے پہلے جلسے میں ہی ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کو حتمی شکل دے دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 868039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868039/مذاکرات-میں-ممکنہ-امریکی-دھوکہ-دہی-پر-عراقی-قوم-تشویش-کا-شکار-ہے-کریم-علیوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org