1
Thursday 11 Jun 2020 23:20

ماضی کے کسی بھی وقت سے بڑھ کر "مزاحمت کی ضرورت" آج ہے، لبنانی مزاحمتی محاذ

ماضی کے کسی بھی وقت سے بڑھ کر "مزاحمت کی ضرورت" آج ہے، لبنانی مزاحمتی محاذ
اسلام ٹائمز۔ 6 جون 1982ء کے روز لبنان پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے حوالے سے لبنان کی مزاحمتی تحریکوں حزب اللہ اور امل کی جانب سے دارالحکومت بیروت میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ لبنانی اخبار البناء کے مطابق نشست کے اختتام پر دونوں مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیانیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو حملے کا عبرتناک جواب دیئے آج 30 سال کا عرصہ گذر چکا ہے تاہم اس دوران اسرائیل کی جانب سے زمینی، ہوائی اور سمندر حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں انجام دی جاتی رہی ہیں۔ اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ سیاست و سکیورٹی کے حوالے سے بھی لبنان کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسلسل خطرہ لاحق ہے لہذا ماضی کے کسی بھی وقت سے بڑھ کر آج قومی افواج کے ہمراہ مزاحمتی محاذ کی موجودگی اشد ضروری ہے۔

لبنانی مزاحمتی تحریکوں حزب اللہ اور امل نے گذشتہ ہفتے کے دوران لبنان کے اندر ہونے والے ہنگاموں اور اس دوران اسلامی و عیسائی مقدس شخصیات کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں مزاحمتی تحریکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں عالمی استعمار اور صیہونی دشمن کے اشاروں پر لبنان میں ہونے والے ہنگاموں کیخلاف موثر حکمت عملی اپنانے پر ملکی سکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ حزب اللہ اور امل نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ قومی دفاع اور غاصب صیہونی دشمن سے مقابلے پر مرکوز توجہ میں خلل ڈالنے والی کسی بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہ بنیں۔
خبر کا کوڈ : 868040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش