1
Thursday 11 Jun 2020 23:38

عراق سے امریکی افواج کے انخلاء میں کسی قسم کی تاخیر جائز نہیں، شیخ خالد الملا

عراق سے امریکی افواج کے انخلاء میں کسی قسم کی تاخیر جائز نہیں، شیخ خالد الملا
اسلام ٹائمز۔ عراقی دینی جماعت "جمعیت العلماء" کے سربراہ اور معروف اہلسنت مفتی شیخ خالد الملا نے ملک سے امریکی افواج کے فوری انخلاء کے بارے میں فتوی جاری کر دیا ہے۔ شیخ خالد الملا نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ممکنہ مذاکرات میں ملک سے غیرملکی افواج کو فی الفور نکال باہر کر دیا جانا چاہئے کیونکہ اس خاص مسئلے میں کسی بھی قسم کی دیر جائز نہیں اور وہ بھی ایک ایسی صورت میں جب اس حوالے سے عراقی پارلیمنٹ نے از قبل ایک انتہائی واضح فیصلہ کر رکھا ہے۔ معروف عراقی مفتی شیخ خالد الملا نے لکھا کہ عراقی فوج اور حشد الشعبی ملکی سکیورٹی کو بطور احسن برقرار رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش