0
Thursday 11 Jun 2020 23:35

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سندھ کے سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ آج پیپلز پارٹی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے اور اسی دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔ خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ اے پی سی ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کا کورونا سے انتقال ہوگیا ہے۔ اس سے قبل سعید غنی، عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر سیاسی رہنما بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش