0
Thursday 11 Jun 2020 23:41

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد چل بسے

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد چل بسے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس  سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 632 ہوگئی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  15 ہزار 787 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 138 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3907 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 139 افراد متاثر ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5655 ہوگئی۔ جب کہ 24  گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والے تین افراد کے بعد پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 331 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش