1
Thursday 11 Jun 2020 23:59

نسل پرست یہودی تنظیم نے ایک عرصے سے امریکی سیاست کو آلودہ کر رکھا ہے، جواد ظریف کا انتباہ

نسل پرست یہودی تنظیم نے ایک عرصے سے امریکی سیاست کو آلودہ کر رکھا ہے، جواد ظریف کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں صیہونی اخبار جیووش ٹیلیگراف ایجنسی کی ایک خبر کا تراشہ منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اب تک اُس خفیہ ہاتھ کے حوالے سے کوئی شک باقی تھا جو مشرق وسطی میں امریکہ و یورپ کی سیاست کو کنٹرول کرتا ہے تو (صیہونی اخبار کی) یہ سرخی چلا چلا کر اسے دور کر رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ (صیہو نی تنظیم) ایپک (AIPAC) نے نہ صرف سالہا سال سے امریکی سیاست کو آلودہ کر رکھا ہے بلکہ وہ امریکی پارلیمنٹ کو بھی اپنی انگلیوں پر نچا رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ مغربی ممالک کی طاقت کے مراکز پر نسل پرست (Apartheid) اسرائیل کے تسلط کو ختم کر دیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 868052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش