QR CodeQR Code

وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا کہ ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے، گورنر سندھ

12 Jun 2020 00:15

گورنر ہاؤس میں اجلاس سے خطاب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن جاری ہے، ٹائیگر فورس کو گورنر ہاؤس میں ڈیش بورڈ سے مانیٹر کیا جائے گا، ڈیش بورڈ سے ٹائیگر فورس کو تمام اضلاع میں متحرک کیا جائے گا، مارکیٹوں اور مساجد میں ایس او پیز کی پاسداری کرانا بھی ٹائیگر فورس کا کام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ٹائیگر فورس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور دیگر نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔ اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں گورنر سندھ کو کورونا وائرس سمیت دیگر مسائل میں فورس کے اہم کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن جاری ہے، ٹائیگر فورس کو گورنر ہاؤس میں ڈیش بورڈ سے مانیٹر کیا جائے گا، ڈیش بورڈ سے ٹائیگر فورس کو تمام اضلاع میں متحرک کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں اور مساجد میں ایس او پیز کی پاسداری کرانا بھی ٹائیگر فورس کا کام ہے۔


خبر کا کوڈ: 868059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868059/وزیراعظم-کو-اپنے-ٹائیگرز-پر-فخر-ہے-وقت-آگیا-کہ-ان-کی-صلاحیتوں-سے-فائدہ-اٹھایا-جائے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org