0
Friday 12 Jun 2020 00:18

طلبہ تنظیموں کا قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ

طلبہ تنظیموں کا قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع کی طلبہ تنظیموں نے انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہونے کی صورت میں آن لائن کلاسز ختم کئے جائیں اور موجودہ سمسٹر کے طلبہ کو فری پروموٹ کیا جائے۔ پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے رہنماء ادریس خان، کرم سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے صدر سلیم خان، فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری زاہد شاہ، سید اعجاز حسین، جمشید حسین، عبدالیوسف نے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود قبائلی اضلاع میں تھری جی، فور جی کی عدم بحالی افسوسناک ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے طلبہ آن لائن کلاسز سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی جاتی تو فوری طور پر آن لائن کلاسز ختم کی جائیں یا قبائلی اضلاع کے طلبہ کو موجودہ سمسٹر میں پروموٹ کیا جائے۔ طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں قبائلی خطے کو انٹرنیٹ سروس سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، اس لئے صدر و وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف، کور کمانڈر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام طلبہ کے قیمتی وقت کا ضیاع ہے۔ اس لئے نیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے ورنہ طلبہ تنظیمیں احتجاجی تحریک شروع پر مجبور ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 868060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش