QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں، فردوس شمیم نقوی

12 Jun 2020 00:34

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ گرومندر تک تعمیر ہونا تھا پھر اس کو چھوٹا کر دیا گیا، اس منصوبے کو وفاق نے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کی بھی پلاننگ کی گئی، 20 مئی کو سندھ حکومت نے ایم او یو سائن کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں۔ کراچی میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کہا تو تھا کہ پاکستان کھپے پر عمل اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی سی ایل کوئی ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں ہے جو اس پر اعتراض کیا گیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ گرومندر تک تعمیر ہونا تھا پھر اس کو چھوٹا کر دیا گیا، اس منصوبے کو وفاق نے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اورنج لائن منصوبے کی بھی پلاننگ کی گئی، 20 مئی کو سندھ حکومت نے ایم او یو سائن کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ 20 مئی تک ایس آئی ڈی سی ایل بہتر ادارہ تھا، اب خراب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 868063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868063/وزیراعلی-سندھ-نفرت-کی-آگ-پھیلا-رہے-ہیں-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org