QR CodeQR Code

جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے، سبطین سبزواری

12 Jun 2020 18:46

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ آل سعود کیطرف سے جنت البقیع کے مزارات کی توہین پر اُمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں اور ہر سال 8 شوال کو عالمی سطح پر احتجاج کرکے خود ساختہ انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف مزارات مقدسہ کو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے بعد دیگر صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بھی یہ قراردادیں اتفاق رائے سے پاس کی جانی چاہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خاتون جنت، سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس کی تعمیر کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے، سید حسن مرتضیٰ نے قرارداد پیش کرکے عالم اسلام کے دل جیت لیے ہیں، صرف خاتون جنت ہی نہیں، آئمہ معصومین میں سے امام حسن، امام زین العابدین، امام باقر، امام جعفر صادق علیہم السلام اور دیگر اسلامی شخصیات کے مزارات بھی جنت البقیع میں موجود ہیں، ان کی تعمیر بھی ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل سعود کی طرف سے جنت البقیع کے مزارات کی توہین پر اُمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں اور ہر سال 8 شوال کو عالمی سطح پر احتجاج کرکے خود ساختہ انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف مزارات مقدسہ کو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے بعد دیگر صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بھی یہ قراردادیں اتفاق رائے سے پاس کی جانی چاہیں اور وزارت خارجہ سعودی عرب کی حکومت سے رابطہ کرکے امت مسلمہ کے مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ پہنچائے، تاکہ مسلمان جنت البقیع کی زیارت کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 868076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868076/جنت-البقیع-کے-مزارات-کی-تعمیر-تمام-مسلمانوں-کا-مسئلہ-ہے-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org