QR CodeQR Code

حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی

12 Jun 2020 09:54

مراسلہ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کورونا سے بچاو کے حوالے سے ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں۔ تمام پاسپورٹ دفاتر 2 جون کے نوٹیفکیشن کی پالیسی کے مطابق کھولے جائینگے۔ پاسپورٹ دفاتر میں محکمہ صحت کیجانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، حکومت پاکستان نے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کی جانب سے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کے حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کورونا سے بچاو کے حوالے سے ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں۔ تمام پاسپورٹ دفاتر 2 جون کے نوٹیفکیشن کی پالیسی کے مطابق کھولے جائیں گے۔ پاسپورٹ دفاتر میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تمام پاسپورٹ دفاتر ہیڈ کوارٹرز سے نوٹیفکیشن کے بعد کھولے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 868078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868078/حکومت-نے-پاسپورٹ-دفاتر-کھولنے-کی-اجازت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org