QR CodeQR Code

ندیم افضل چن کا "مختارا" بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

12 Jun 2020 10:15

ندیم افضل چن کیجانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو پیغام میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ انہوں نے مختار کو بہت سمجھایا، اسکے باوجود اسے کورونا وائرس ہوگیا ہے۔ ہمیں شعور بیدار کرنا ہوگا، اس پر کوئی سیاست نہیں ہو رہی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر ندیم افضل چن کے پرسنل سیکرٹری مختار حسین المعروف "مختارا" بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ ندیم افضل چن کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو پیغام میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ انہوں نے مختار کو بہت سمجھایا، اس کے باوجود اسے کورونا وائرس ہوگیا ہے۔ ہمیں شعور بیدار کرنا ہوگا، اس پر کوئی سیاست نہیں ہو رہی۔ اسی ویڈیو میں مختار حسین کا بھی بیان شامل کیا گیا ہے، جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے احتیاط بھی بہت کی، اس کے باوجود وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

مختار حسین نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں، بلاوجہ باہر نہ نکلیں اور گھروں میں رہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی ایام میں ندیم افضل چن کی مختار حسین کو کی جانیوالی ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی تھی، جس میں ندیم افضل چن نے مختار حسین سے کہا تھا کہ کورونا سے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، لیکن حکومت بتا نہیں رہی، اس لئے احتیاط کے طور پر حافظ آباد اپنے گھر چلے جائیں اور خود کو اور بچوں کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیں۔


خبر کا کوڈ: 868081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868081/ندیم-افضل-چن-کا-مختارا-بھی-کورونا-وائرس-شکار-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org