QR CodeQR Code

قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں، اشرف غنی

12 Jun 2020 10:41

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے مزید 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت اب تک 3 ہزار قیدی رہا کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 868085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868085/قطر-میں-طالبان-سے-مذاکرات-کرنے-پر-تیار-ہیں-اشرف-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org