0
Friday 12 Jun 2020 12:15

قبائلی ضلع خیبر، کنویں میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق

قبائلی ضلع خیبر، کنویں میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر میں کنویں میں کام کرنے کے دوران جنریٹر گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق، جبکہ دو کی حالت غیر ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح جمرود ولومیلہ ڈھنڈونہ کلے میں پیش آیا۔ حادثے کے شکار افراد کنویں میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران کنویں میں گیس بھر گئی۔ جاں بحق افراد میں سپیل خان ولد قدیم خان، ظہور خان ولد قدیم خان، سعید ولد مجید خان، محمد اللہ ولد امین خان، یسین ولد محمد حسین اور نظر خان ولد خلیفہ شامل ہیں، جبکہ زرین خان ولد امین خان اور خانزادہ ولد باغی شاہ کی حالت ٖغیر ہے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 868109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش