QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا ميں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی، نمٹنے کی تیاریاں جاری

12 Jun 2020 12:22

دریائے کابل کے تیز بہاؤ میں مشقیں کی گئیں جس کا ڈی جی ریسکیو 1122 نے معائنہ کیا۔ مشقوں کے دوران سیلابی صورت حال میں لوگوں کو بچانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مون سون سیزن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہيں۔ ریسکیو 1122 نے دریائے کابل میں مشقیں کيں۔ محکمہ موسمیات کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد ریسکیو 1122 واٹر یونٹ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری تیز کر دی ہے۔ دریائے کابل کے تیز بہاؤ میں مشقیں کی گئیں جس کا ڈی جی ریسکیو 1122 نے معائنہ کیا۔ مشقوں کے دوران سیلابی صورت حال میں لوگوں کو بچانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ ریسکیو 1122 نے اب تک 1 ہزار سے زائد ڈوبنے کے واقعات میں خدمات فراہم کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 868112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868112/خیبر-پختونخوا-ميں-غیر-معمولی-بارشوں-کی-پیشگوئی-نمٹنے-تیاریاں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org