0
Friday 12 Jun 2020 12:39

لاہور کو 2 ہفتوں کیلئے مکمل بند کرنے کا فیصلہ، منظوری وزیراعظم دیں گے

لاہور کو 2 ہفتوں کیلئے مکمل بند کرنے کا فیصلہ، منظوری وزیراعظم دیں گے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور کیلئے مینجمنٹ کی علیحدہ موثر پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ لاہور کو پیر سے دو ہفتوں کیلئے مکمل بند کرنے کی تجویز پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم وزیراعظم کل منظوری دیں گے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق لاہور کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، صورتحال کو ایوان وزیراعلی سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ماہرین پر مشتمل گروپ کی سفارشات کی روشنی میں لاہور کیلئے علیحدہ ماڈل بنا لیا گیا۔ خصوصی کمیٹی نے پیر کے روز سے دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاون کی تجویز دی ہے، تاہم حتمی منظوری وزیراعظم کل دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن ڈویلپمنٹ کے ذریعے زیادہ متاثرہ علاقوں کی جیو ٹیگنگ کرلی گئی ہے۔
 
جیو ٹیگنگ میں زیادہ کیسز اور متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان علاقوں کو بند کیا جائے گا یا پابندیاں عائد کی جائیں گی، وزیراعظم سے کل منظوری لی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں اور زیادہ کیسز آنیوالے علاقوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے اس بارے بھی کل وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے یا نہ کرنے پر بھی کل حتمی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران صرف میڈیکل سٹورز اور اشیائے خورونوش کی دکانیں ہی مخصوص اوقات کار میں کھلیں گی۔
خبر کا کوڈ : 868123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش